فلوریڈا میں ہونیوالے بھارت اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان 2 ٹی ٹوینٹی میچز پر پابندی عائد

muhammad ali محمد علی منگل 9 اگست 2016 19:23

فلوریڈا میں ہونیوالے بھارت اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان 2 ٹی ٹوینٹی میچز ..

دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09اگست2016ء) فلوریڈا میں ہونیوالے بھارت اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان 2 ٹی ٹوینٹی میچز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی کرکٹ ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انعقاد کروایا جانا تھا۔ تاہم اب اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فلوریڈا میں ہونیوالے بھارت اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان 2 ٹی ٹوینٹی میچز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امریکا کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔