قومی وطن پارٹی خواتین کومعاشرے میں باعزت مقام دلانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے،سکندر شیرپاؤ
منگل 9 اگست 2016 19:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر برائے آبپاشی و سماجی بہبود سکندر حیات خان شیرپاؤ اور صوبائی وزیر محنت ومعدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہا ہے کہ خواتین کومعاشرے میں باعزت مقام دلانے اوران کے حقوق کا تحفظ کرنا قومی وطن پارٹی کے منشور میں شامل ہے کیونکہ معاشرے کو سدھارنے اور قوموں کو ترقی سے ہمکنار کرنے میں ان کا کلیدی کردار ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاورمیں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں معروف خاتون سیاسی و سماجی رہنما نیلم گگیانی نے اپنے عزیز و اقارب سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی نسرین خٹک اور عدنان وزیر کے علاوہ طارق خان، اسد آفریدی اور نازنین احمد بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
سینئر وزیر سکندر حیات خان شیرپاؤ نے تقریب میں نیلم گگیانی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ قومی وطن پارٹی میں خواتین کے مسائل کو حل کرانے اور پارٹی کے منشور کے مطابق پختون قوم کی ترقی و خوشحالی کے سلسلے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گی۔
سینئر وزیر نے کہا کہ قومی وطن پارٹی محروم طبقوں اور غریبوں کو ان کا حق دلانے اور پختونوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے اور صوبے کے پسماندہ علاقوں میں بسنے والے پختونوں کی خوشحالی پارٹی کے اہم اہداف ہیں اس لئے اس کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی حکومت سے بھی کہا کہ وہ چھوٹے صوبوں کے دوردراز علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کے حل پر پوری توجہ دے کیونکہ گھمبیر مسائل کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی بہتر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔ تقریب میں صوبائی وزیر محنت و معدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی کا وومن ونگ خواتین کے حقوق اور ترقی کیلئے ایک بہترین اور فعال پلیٹ فارم ہے اور یہ جماعت حقیقی معنوں میں نوجوانوں ،طلباء اور عام ورکرزکے ساتھ ساتھ خواتین کو ترقی کے دھارے میں پوری طرح پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی ساتھیوں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط اورفعال ہو جائے گی۔ اس موقع پر نیلم گگیانی نے اظہا ر خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی وطن پارٹی کی عوامی خدماتاور پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے اس میں شمولیت اختیار کی ہے اور انہیں پارٹی کے قائدین پر پورا اعتاد ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی، لطیف کھوسہ
-
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلی سطح اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.