مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے‘قدرت اﷲ مینگل
تازہ ترین : 1

مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے‘قدرت اﷲ مینگل

نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی ذہنی پستی کا ثبوت ہے، رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء )بلوچستان نیشنل پارٹی سرکی کلاں کے یونٹ سیکرٹری قدرت اﷲ مینگل،ظہور محمد شہی،حاجی راجہ مینگل،منیر کرد،نعیم مینگل،جہانزیب بلوچ، نورالحق کاکڑ، خیر بخش مینگل، حفیظ ترین، صابر قمبرانی، اور دیگر نے گذشتہ روز سول ہسپتال خودکش حملے میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے جواں سال فرزند سنگت جمالدینی سمیت وکلاء ‘ صحافی اور عام شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ دہشت گردوں کی منفی و بزدلانہ سوچ کا عکاس ہے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی کی ذہنی پستی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے اور کسی کو معصوم جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 18:42:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں