دریائے چناب کا بڑا سیلابی ریلہ تریموں بیراج سے گزرے گا
تازہ ترین : 1

دریائے چناب کا بڑا سیلابی ریلہ تریموں بیراج سے گزرے گا

اٹھارہ ہزاری( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) دریائے چناب کا بڑا سیلابی ریلہ آئندہ بارہ گھنٹوں میں تریموں بیراج سے گزرے گا ۔انتظامیہ کی طرف سے دریائی بستیوں کے لوگوں کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت تفصیل کے مطابق دریائے چناب میں آنے والا بڑا سیلابی ریلا تریموں بیراج سے گزرے گا جو متعدد بستیوں میں موجود فصلوں اور دیگر املاک کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گا ۔ تریموں بیراج پر اس وقت پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اور پانی کی آمد ایک لاکھ تیئیس ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ تیئیس ہزار کیوسک ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 18:21:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں