سکیورٹی پلان روزانہ کی بنیاد پر مرتب کرنے کی ہدایت
تازہ ترین : 1

سکیورٹی پلان روزانہ کی بنیاد پر مرتب کرنے کی ہدایت

سرگودھا( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے محکموں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پلان روزانہ کی بنیاد پر مرتب کریں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں تمام محکموں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں اور دفاتر کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کیلئے واک تھرو گیٹس ‘ میٹل ڈیٹیکٹر ‘ سی سی ٹی وی کیمرے خریدنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 18:17:17

اپنی رائے کا اظہار کریں