پولیس کے چھاپے،456 لیٹرشراب و ناجائز اسلحہ برآمد،3 افراد گرفتار
تازہ ترین : 1

پولیس کے چھاپے،456 لیٹرشراب و ناجائز اسلحہ برآمد،3 افراد گرفتار

عارفوالا۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء ) پولیس کے شراب فروشی کے مختلف اڈوں پر چھاپے،456 لیٹرشراب و ناجائز اسلحہ برآمد،3 افراد گرفتار،تفصیل کے مطابق سمیع کالونی میں تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر فیروز خاں نے پولیس نفری کے ہمراہ اطلا ع پر شراب فروشی کے مختلف اڈوں پر چھاپے مارکر456 لیٹرشراب برآمد کرکے اسد محمود اور صفدر محمود سکنہ پل پیر کوٹ کوگرفتارکرلیا،اسی طرح پولیس نے نواحی گاؤں 23/KBسے ناصر کو ناجائز پسٹل 30بور اور چارعدد گولیوں سمیت گرفتارکر کے الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 18:13:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں