جدہ: انٹری اور ایگزٹ ویزوں کی فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا: پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ

منگل 9 اگست 2016 18:02

جدہ: انٹری اور ایگزٹ ویزوں کی فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا: پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ

جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): سعودی پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے ویزہ فیسوں میں اضافے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے ۔ پاسپورٹ آفس کے ترجمان عماد العبدالقادر نے مقامی اخبار سے بات کر تے ہوئے کہا کہ اخبارا ت میں چھپنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنگل انٹری کی ویزہ فیس 200ریال تھی جبکہ ملٹی پل ویزے کی 500ریال ہی تھی ۔

یعنی اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ مستقبل میں فیسیں بڑھائی جائیں گی یا نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ ابھی تو کسی بھی طرح کی فیسوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ واضع رہے کہ اس سے پہلے سعودی اخبارات اور متحدہ عرب کے مختلف اخبارات میں ایسی خبریں شائع ہوئی تھیں۔ جن میں ویزوں کی فیسیں بڑھانے کا بتا یا گیا تھا۔