بیوی نے آشنا سے مل کر شوہر کو تیل چھڑک کے آگ لگادی
تازہ ترین : 1

بیوی نے آشنا سے مل کر شوہر کو تیل چھڑک کے آگ لگادی

مقتول کو پہلے پاکپتن، پھر ساہیوال بعد ازاں لاہور میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا

پاکپتن۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء )بیوی نے آشنا سے مل کر شوہر پر تیل چھڑک کے آگ لگا کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چک37-sp کا مقتول محمد افتخار اپنے گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا کہ اس کی بیوی ساجدہ بی بی کا آشنا ملزم فرزند اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور مقتول محمد افتخار پر تیل چھڑک دیا اوراس کی بیوی ساجدہ بی بی نے ماچس سے آگ لگا دی، شور پر ملزم فرار ہو گئے،افتخار کے بھائی محمد دین نے آگ بجھانے کی ناکام کوشش کی، ریسکیو1122 نے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن منتقل کیا، بعدازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منقتل کیا گیا جبکہ تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد افتخار دم توڑ گیا۔

پولیس صدر پاکپتن نے مقتول محمد افتخار کے بھائی محمد دین کی رپورٹ پر چار ملزموں فرزند اور ساجدہ بی بی و غیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 17:58:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں