چارسدہ، سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

منگل 9 اگست 2016 17:52

چارسدہ ۔09 اگست ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چارسدہ کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ وکلاء نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ وکلاء کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کو خصوصی پیکج دیا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چارسدہ کے وکلاء نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا ء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے بار ایسوسی ایشن کے صدر دلاور خان نے کہا کہ حکومت وکلاء سمیت تمام شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے اور شہداء کے لواحقین کو خصوصی امدادی پیکج دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :