اختیارات کے ناجائز استعمال پر اے ایس آئی معطل
تازہ ترین : 1

اختیارات کے ناجائز استعمال پر اے ایس آئی معطل

پشاور ۔09 اگست ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایک اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے ایک شہری نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کو درخواست دی تھی کہ تھانہ ریگی کے اے ایس آئی صداقت خان نے اختیارت کا ناجائز استعمال کر کے اُس کے بھائی کو بغیر کسی جُرم کے حبس بے جا میں رکھا اور اُسے ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

آئی جی پی نے درخواست میں لگائے گئے الزامات کو جب متعلقہ سینئر پولیس افسروں کے ذریعے چیک کیا تو انہوں نے درخواست میں لگائے گئے الزامات کو حقیقت پر مبنی قرار دیا ۔ آئی جی پی نے متعلقہ سینئر پولیس افسروں کی رپورٹ کی روشنی میں اے ایس آئی صداقت خان کو فوری طور پر معطل کر کے اُن کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم صادر کیا ہے۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 17:52:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں