طلباو طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی ..
تازہ ترین : 1

طلباو طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء ) جناح اسلامیہ ہائی سکول‘ پنڈی داس روڈ‘ شاہدرہ‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ للبنات‘ چائنہ سکیم‘ لاہور‘دارِ ارقم‘ انگوری سکیم‘مغلپورہ‘لاہور‘کڈز سیون سکول‘ فتح پور آبادی‘ آشیانہ روڈ‘ لاہورکا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد517تھی ۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 17:52:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں