پنجا ب حکومت کی جانب سے جہیز فنڈ کمیٹی نے 12لاکھ روپے 60غریب مستحق خواتین میں تقسیم ..
تازہ ترین : 1

پنجا ب حکومت کی جانب سے جہیز فنڈ کمیٹی نے 12لاکھ روپے 60غریب مستحق خواتین میں تقسیم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء )پنجا ب حکومت کی طرف سے محکمہ اوقاف کے تحت جہیز فنڈ کمیٹی نے 12لاکھ روپے غریب بچیوں کی شادیوں کے لیے 60مستحق خواتین میں تقسیم کر دیے ۔ صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے داتا دربار کے دفتر میں 20ہزارکے چیک فی کس 60خواتین میں بطور جہیز فنڈ تقسیم کیے ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری شائستہ پرویز ممبران کمیٹی مسز ایاز صادق ، غزالہ سعد رفیق ، نسیم طارق ، مجتبیٰ شجاع الرحمن ، سہیل ضیا بٹ ، نفیسہ امین اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر نور محمد اعوان بھی موجود تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 17:50:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں