سانحہ کو ئٹہ تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ،متاثرین کے غم میں شریک ہیں ،محمد عبد الشکور

الخدمت نے دھما کے بعد ریسکیو وریلیف کے کاموں میں بھرپور حصہ لیا ،متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کیا ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن

منگل 9 اگست 2016 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن پا کستان کے صدر محمد عبد الشکو ر نے کہا ہے کہ سانحہ کو ئٹہ تاریخ کابدترین واقعہ ہے ،واقعات اور سانحات ہمیں پیچھے کی جانب لے جا تے ہیں ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ،محمد عبد الشکور نے کہا کہ مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے ،اس میں کسی قسم کا امتیاز روا نہیں رکھنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ سول اسپتال میں ہو نے والے دھما کے نے ہر پاکستانی کو ہلا کر رکھ دیا ،ہر شخص غم میں مبتلاہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے اقدامات عمل میں لائے جائیں جن کی بدولت آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں ۔

(جاری ہے)

محمد عبد الشکو ر نے کہا کہ پوری قوم کیساتھ الخدمت فاؤنڈیشن بھی متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہے ، انہوں نے کہا کہ الخدمت رضاکاروں کا جذبہ قابل قدر ہے جنہوں نے دھماکے کی اطلاع کے فوراً بعد ریسکیو و ریلیف کے کاموں میں حصہ لیا ،متا ثرین کیلئے بلڈ بینک قائم کیا جس میں الخدمت رضا کاروں سمیت عام شہریوں نے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دیے ۔

متعلقہ عنوان :