ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی اشتعال انگیز تقاریر کے 2مقدمات میں ضمانت منظور

منگل 9 اگست 2016 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کی اشتعال انگیز تقاریر کے 2مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ایم کیو ایم کے رہنما اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے دو مقدمات سچل اور ملیر سٹی تھانے میں درج ہیں ۔عدالت نے درخواست ضمانت پر خواجہ اظہار الحسن کی دونوں مقدمات میں 50,50ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی ہے ۔