وزیراعلیٰ سندھ نے امجد صابری کے اہل خانہ کی امداد کیلئے 1کروڑ روپے کی منظوری دیدی

امجد صابری کی اہلیہ کی تعلیمی اسناد کا جائزہ لیکر سرکاری ملازمت فراہم کی جائے، سید مراد علی شاہ کی چیف سیکرٹری کو ہدایت

منگل 9 اگست 2016 17:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے امجد صابری کے اہل خانہ کی مالی امداد کے لئے 1 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے جبکہ مقتول کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا حکم بھی دے دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے امجد صابری کے اہل خانہ کی امداد کے لئے ایک کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مالی امداد کا چیک فوری طور پر امجد صابری کے ورثا کے حوالے کیا جائے۔ وزیر اعلی سندھ نے چیف سیکرٹری کو امجد صابری کی اہلیہ کو ملازمت دینے کا حکم بھی دیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی کہ امجد صابری کی اہلیہ کی تعلیمی اسناد کا جائزہ لے کر انہیں سرکاری ملازمت فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :