محمود اچکزئی ’’را‘‘ کا ایجنٹ اور نواز شریف کا خاص آدمی ہے

موجود ہ حکومت نااہل اور کرپٹ ہے،غیر ملکی ایجنٹوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی سول ہسپتال کے دور ہ کے موقع پر گفتگو ، زخمیوں کی عیادت اور جلد صحتیابی کیلئے دعا

منگل 9 اگست 2016 17:37

محمود اچکزئی ’’را‘‘ کا ایجنٹ اور نواز شریف کا خاص آدمی ہے

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ محمود اچکزئی ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہے اور نواز شریف کے خاص آدمی ہیں‘ حکومت نااہل اور کرپٹ ہے،غیر ملکی ایجنٹوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے۔ منگل کو شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں سول ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی ’’را‘‘ کے ایجنٹ اور وزیر اعظم نوا زشریف کے خاص آدمی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مفادت حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمو د خان اچکزئی کے بیان کی مذمت کرتا ہوں اور پوری قوم دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ حکومت نااہل اور کرپٹ ہے۔ غیر ملکی ایجنٹوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایجنسیاں محدود وسائل میں بہترین کام کر رہی ہیں۔ ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جہاں جہاں ’’را‘‘ موساد اور خاد سمیت دیگر غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنٹ موجود ہے اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ دہشت گرد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں