پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا پاکستان کاقومی ایجنڈا ہے،عدم مساوات صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے ،ماضی میں علاقائی اور معاشی عدم مساوات کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کر سکا

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا عدم مساوات پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب

منگل 9 اگست 2016 17:35

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنا پاکستان کاقومی ایجنڈا ہے،عدم مساوات صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ،ماضی میں علاقائی اور معاشی عدم مساوات کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کر سکا۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا عدم مساوات پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس کی پارلیمنٹ نے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے قرادادمنظور کی ہے۔

پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنا پاکستان کاقومی ایجنڈا ہے۔عدم مساوات صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ویژن 2025 عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے روڈ میپ مہیا کرتا ہے۔ حکومت تعلیم میں عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔سکور کارڈ سے آگے بڑھ کر حل تلاش کرنے کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ماضی میں علاقائی اور معاشی عدم مساوات کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کر سکا۔سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل کی ناکامی نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :