جاپان کا کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر اظہار مذمت ، لواحقین سے دِلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار
جاپان دہشتگردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں،جاپانی وزارتِ خارجہ کے پریس سیکرٹری کا بیان
منگل 9 اگست 2016 17:35
ا سلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) حکومت جاپان نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر دِلی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
منگل کو جاپانی وزارتِ خارجہ کے پریس سیکرٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپان دہشت گردی کے اِن واقعات کی سخت مذمت کرتا ہے جس میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو جاپان اُس کی سخت مذمت کرتا ہے۔ اُنھوں نے حکومتِ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر جاپان کی طرف سے بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔ وزارتِ خارجہ کے پریس سیکرٹری نے حکومتِ جاپان کی طرف سے دہشت گردی کے اِس افسوسناک حملے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے دِلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.