چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے، دہشت گردوں پر کاری ضرب لگانے پر پاکستانی حکومت کی حمایت کرتے ہیں

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون انگ کا کوئٹہ ہسپتال بم دھماکے پرمذمتی بیان

منگل 9 اگست 2016 17:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) چین نے کوئٹہ ہسپتال میں دہشتگردی کے واقعے کی کی سخت مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے، دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے پر پاکستانی حکومت کی حمایت کرتیہیں، منگل کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون انگ نے کوئٹہ ہسپتال میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصانات پر گہرے رنج و غم اور حملے کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے پر پاکستانی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :