Live Updates

مارشل لاؤں کا وقت گزر گیا ،مارشل لاء کانفاذکینسر کاعلاج ڈسپرین سے کرانے کے مترادف ہیں ،پانامہ لیکس پراحتجاج جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے ہے، اس سلسلے میں ٹی او آرز پر تمام جماعتیں متفق ہیں ،دہشتگرد ی کے مسئلے پر پوری قوم متحد ہے ، دہشتگرد تنظیم ہویاعناصر، شکست ان کا مقدر بنے گی ،سانحہ سول ہسپتال کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، کوئٹہ آنے کا مقصد اہلیان بلوچستان غم میں شریک ہونے کا پیغام دینا تھا ، دہشت گرد اسلام ،پاکستان کے ہی نہیں ، انسانیت کے دشمن ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کوئٹہ سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت

منگل 9 اگست 2016 17:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ دہشت گرد ی کے مسئلے پر پوری قوم متحد اورپرعزم ہیں ،تنظیم اورعناصر جو بھی ہو شکست ان کا مقدر بنے گی ،مارشل لاؤں کا وقت گزر گیا یہ کینسر کاعلاج ڈسپرن سے کرانے کے مترادف ہیں ،پانامہ لیکس پراحتجاج جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے ہے اس سلسلے میں ٹی او آرز پر تمام جماعتیں متفق ہیں ،سانحہ سول ہسپتال می جاں بحق اورزخمی افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، کوئٹہ آنے کا مقصد اہلیان بلوچستان کو پیغام دیناہے کہ ہم ان کیساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں دہشت گرد اسلام ،پاکستان کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہے ۔

وہ کوئٹہ سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپشتونخوا پرویز خٹک ،رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین ،پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سرداریارمحمدرند سمیت دیگر موجود تھے ۔عمران خان کاکہناتھاکہ میرا کوئٹہ آنے کامقصد یہ بتاناہے کہ ہم سب پاکستانی ہے اور سب کو متحد ہو کر سیکورٹی فورسز کیساتھ دہشت گردی کو شکست دیناہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے مسئلے پر پورا پاکستان یکجاہے ہم کسی کویہ الزام نہیں دیتے کہ ان کی غلطی تھی سانحہ کوئٹہ میں جو بھی عناصر ملوث ہے ان کیخلاف ہم سب متحد ہیں دہشتگرد اسلام اورپاکستان کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہے ،انہوں نے کہاکہ قوم یکجا اورپرعزم ہے اوروہ دہشت گردوں کیخلاف آخری حد تک جانے کو تیار ہے ،سانحہ کوئٹہ میں جو بھی تنظیم یا عناصر ملوث ہے انہیں ضرور شکست دی جائیگی انہوں نے کہاکہ شہداء اور زخمیوں کے اہلخانہ سے ہمیں ہمدردی ہے خیبرپشتونخواکے وزیراعلیٰ بھی اسی لئے میر ے ساتھ یہاں موجود ہے کہ وہ یہاں کے لوگوں کو باور کراناچاہتے ہیں کہ خیبرپشتونخوا کی عوام ہمارے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ خیبرپشتونخوا کے لوگ متاثر ہوئے ہمیں پولیس نظام پر توجہ دیناہوگی اوراسے مضبوط بناناہوگی ،ایک طرف فوج دہشت گردوں کیخلاف جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے تو دوسری طرف پولیس کو بھی ہمیں مضبوط بنانے کیلئے اس سے غیر سیاسی بنانا ہوگا اس سے امن وامان کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہاکہ خیبرپشتونخوا میں تمام تر اختیارات پولیس کو ٹرانسفر کردئیے گئے ہیں اسی لئے کور کمانڈرپشاور بھی امن وامان کی بحالی میں پولیس کے کردار کے معترف ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں سانحہ کوئٹہ سے متعلق معلومات نہیں کہ کون کیسے اور کیوں اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرگیاہے ۔

صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارااحتجاج جمہوریت کے استحکام کیلئے ہے پہلے دھرنے کامقصد انتخابی دھاندلیوں کو منظر عام پر لا کر انتخابات کے نظام کو بہتر بنانا تھا جوڈیشل کمیشن ہمارے ہی جدوجہد کے نتیجے میں بنی جس میں ثابت ہوچکاہے کہ سب سے زیادہ دھاندلی بلوچستان ہی میں ہوئی ہمارے جدوجہد کا مقصد جمہوریت کو کمزور کرنانہیں بلکہ مضبوط کرناہے عمران خان نے کہاکہ پانامہ پیپرز پر اپوزیشن متفقہ طور پرمطالبہ کررہی ہے کہ اس کے صحیح تحقیقات ہونے چاہئے ،تحقیقات ہونے سے جمہوریت مضبوط ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر فوری طور پرعملدرآمد کی ضرورت ہے اس پر فوری طرح عملدرآمدہوناچاہئے جہاں تک ہمارے احتجاج کا تعلق ہے تو اس کامقصد جمہوریت کو مضبوط کرناہے ،انہوں نے کہاکہ مارشل لاء کاوقت چلاگیا اس کا نفاذ کینسر کاعلاج ڈسپرین سے کرانے کے مترادف ہے ،ان کاکہناتھاکہ ملک کا سربراہ ہو یا عام آدمی آئین کے تحت سب کے حقوق برابر ہے اگر ہمارے ملک کا سربراہ اپنے کو قانون سے بالاتر سمجھے گا تویہ کیسی جمہوریت ہوگی انہوں نے کہاکہ مغرب نے اس لئے ترقی کی کہ وہاں قانون کے مطابق تمام شہریوں کے حقوق برابر ہے ہماری جدوجہد وزیراعظم کو قانون کے ماتحت لاناہے ۔

دہشت گردی کے مسئلے پر فوری قوم اکھٹی ہے جہاں تک ہمارے احتجاج کاتعلق ہے تو یہ جمہوریت کے استحکام کیلئے ہے انہوں نے کہاکہ جب وزیراعظم پاکستان پانامہ پیپرزپر پارلیمنٹ کو جواب نہیں دے گا تو اس سے جمہوریت کمزور ہوگا بلکہ ان پر ہی عائد ہوگی انہوں نے کہاکہ ہماری ڈیمانڈ کامقصد مارشل لاء کاراستہ ہموار کرنانہیں ہے انہوں نے کہاکہ ٹی او آرز کے مسئلے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں ملک کے تمام شہریوں کیلئے ایک جیساقانون ہوناچاہئے انہوں نے بلوچستان کے شہید ہونیوالے وکلاء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی وکلاء تحریک میں بھی اہم کرداررہاہے وکلاء تحریک بھی جمہوریت کے استحکام کیلئے تھا اس تحریک کو سنہرے حروف میں لکھاجائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات