پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار کی زیر صدارت یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس
تازہ ترین : 1

پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار کی زیر صدارت یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا 69واں یوم آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا اس بات کا فیصلہ رجسٹرارآفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ اس موقع پرمشیر وائس چانسلر کرنل (ر) اکرام اﷲ خان، اقامتی آفیسر ون پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، اقامتی آفیسر دوم ملک محمد ظہیر،چیف انجیئنرجمیل احمدو دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ 14اگست 2016ء کی صبح 8بجے وائس چانسلر آفس کے سامنے پرچم لہرانے کی پر وقارتقریب ہوگی جس میں تمام ڈینز،پرنسپلز ، ڈائریکٹرز ، چیئرمین، سربراہان تدریسی و غیر تدریسی شعبہ جات، انتظامی افسران ودیگر ملازمین بھرپور شرکت کریں گے۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 17:25:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں