حنیف محمد نے اپنے بھائی صادق محمد کے لیے اپنا کیریئر قربان کردیا
تازہ ترین : 1
حنیف محمد نے اپنے بھائی صادق محمد کے لیے اپنا کیریئر قربان کردیا

حنیف محمد نے اپنے بھائی صادق محمد کے لیے اپنا کیریئر قربان کردیا

3لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اگست ۔2016ء)ماضی کے نامور کرکٹر حنیف محمد نے اپنے بھائی صادق محمد کیلئے اپنا کیریئر قربان کردیا۔رپورٹ کے مطابق 24اکتوبر 1969ء میں انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی اور واحد مرتبہ تین بھائی حنیف محمد، صادق محمد اور مشتاق محمدمیدان میں اترے۔ حنیف محمد اور صادق محمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو 55اور 75رنز کا آغاز فراہم کیا۔

چار روزہ ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق میچ کے بعد بورڈ نے حنیف محمد کو پیغام پہنچایا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں یا پھر صادق محمد کو نہیں کھلائینگے۔ حنیف محمد نے مشورے کے بعد اپنے بھائی کیلئے اپنا کریئر قربان کردیا اور ریٹائر ہوگئے۔حنیف محمد نے 1969ء تک 3915رنز بنالئے تھے مگر بورڈ نے انہیں 4ہزار رنز مکمل کرنے کا بھی موقع نہیں دیا، اگر حنیف محمد 4ہزار رنز بنالیتے تو اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہوتے۔ پاکستان کی پہلی سنچری اور نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی حنیف محمد کے پاس ہے۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 17:25:34

اپنی رائے کا اظہار کریں