کراچی ،ابراہیم حیدری میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق، گھر میں کہرام مچ گیا
منگل 9 اگست 2016 17:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) ابراہیم حیدری میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیاہے، گھر میں کہرام مچ گیا، عوام کی طرف سے شدید غم و غصے کا اظہار، کے الیکٹرک انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے بچہ فوت ہوا، بجلی کی تاریں 50 سال پرانی اور ناکارہ ہوچکی ہیں، انہیں تبدیل کر کے نئی تاریں اور پول لگائے جائیں (چیئرمین یونین کونسل ابراہیم حیدری): تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران ابراہیم حیدری کے بینظیر چوک میں بجلی کی تاریں گرگئیں تھیں، جس کی وجہ سے کرنٹ لگنے کے سبب 8 سالا بچہ الہہ بخش ولد عبدالعزیز فوت ہوگیا، بچے کے فوت ہونے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا اور لواحقین نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو بددعائیں دینا شروع کردیں۔
دوسری جانب ابراہیم حیدری کے مکینوں اور یونین کونسل ابراہیم حیدری کے چیئرمین آصف علی شاہ سمیت پاکستان فشر فوک فورم کے رہنماؤں کمال شاہ، طالب کچھی، مہران علی و دیگر نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک انتظامیہ کی لاپرواہی پر کڑی تنقید کی ہے۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں یونین کونسل ابراہیم حیدری کے چیئرمین آصف علی شاہ نے بتایا کہ ابراہیم حیدری میں بجلی کی تاریں اور پول 50 سال پرانے ہیں اور اس وقت مکمل طور پر ناکارہ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابراہیم حیدری میں ایسے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں جن میں کرنٹ لگنے کی وجہ سے عورتیں، بچے اور مرد فوت ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کورنگی کے ڈی جی ایم نعیم بلوچ، مینیجر عبدالقیوم شیخ اور اسسٹنٹ مینیجر وقارو دیگر عملدار ابراہیم حیدری میں بجلی کی نئی تاریں اور پول لگانے میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ابراہیم حیدری میں دوبارہ کرنٹ لگنے کی وجہ سے فوتگی کا واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری مذکورہ کے الیکٹرک عملداروں پر ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ابراہیم حیدری میں بجلی کی نئی تاریں اور پول لگانے کا کام شروع کیا جائے، بصورت دیگر کے الیکٹرک کورنگی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.