بچوں کے اغواء کے واقعات ،تعلیمی اداروں کی سکیورٹی فول پروف بنانے ،کانگو وائرس کے ٹیسٹ کیلئے ہسپتالوں میں لیب بنانے کا مطالبہ

حکومت اغواء جیسے گھناؤنے جرم کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ،کانگو وائرس کے ٹیسٹ کیلئے لیب بنائی جائیں ‘ قرار دادیں جمع

منگل 9 اگست 2016 17:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) پیپلز پارٹی نے بچوں کے اغواء کے واقعات کے بعد تعلیمی اداروں کی سکیورٹی فول پروف بنانے اور کانگو وائرس کے ٹیسٹ کے لئے ہسپتالوں میں لیب بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیں ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ نے دونوں قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائیں جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بچوں کے اغواء کے واقعات انتہائی قابل تشویش ہیں اس لیے ایسے گھناؤنے جرم کو روکنے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے اور صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لئے فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا جائے ۔

جبکہ دوسری قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کانگو وائرس سے بڑھتی ہوئی مریضوں کی تعداد کے پیش نظر یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ کانگو وائرس کے ٹیسٹ کے لئے صوبے بھر کے تمام برے ہسپتالوں میں لیب بنائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :