لاہور چیمبر کے عہدیداران کا یعقوب طاہر اظہار کے جواں سال بیٹے کی ناگہانی وفات ..
تازہ ترین : 1

لاہور چیمبر کے عہدیداران کا یعقوب طاہر اظہار کے جواں سال بیٹے کی ناگہانی وفات پر اظہار افسوس

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر، نائب صدر ناصر سعید اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر یعقوب طاہر اظہار کے جواں سال بیٹے کی ناگہانی وفات پر انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے اس ناگہانی سانحہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یعقوب طاہر اظہار اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے یہ بہت بڑا صدمہ ہے، جواں سالہ بیٹے کی ناگہانی وفات ایک بہت بڑا دھچکا اور ایسانقصان ہے جس کی تلافی کسی صورت بھی ممکن نہیں۔

شیخ محمد ارشد، الماس حیدر اور ناصر سعید نے کہا کہ لاہور چیمبر یعقوب طاہر اظہار کے غم میں برابر کا شریک اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ یعقوب طاہر اظہار اور اْن کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل دیں اور اْن کے جواں سالہ مرحوم بیٹے کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں۔
وقت اشاعت : 09/08/2016 - 17:04:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں