کراچی ،رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،15ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد
تازہ ترین : 1

کراچی ،رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،15ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء)پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 15ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ملزمان میں کالعدم تنظیم کے کارندے اور ایم کیو ایم کا ایک ٹارگٹ کلر بھی شامل ہے ۔ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے لیاقت آباد ،لیاری ،گڈاپ ٹاوٴن ،لانڈھی ،شاہ فیصل کالونی اور گلبرگ ٹاوٴن میں سرچ آپریشن کے دوران 14ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

گرفتار ملزمان میں 8کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ۔جبکہ ایک ٹارگٹ کلر کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔رینجرز ترجمان کے مطابق گلشن اقبال اور بلدیہ ٹاوٴن میں اسنیپ چیکنگ میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 09/08/2016 - 17:01:52

اپنی رائے کا اظہار کریں