ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد شروع
منگل 9 اگست 2016 16:59
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی سپر ہائی وے پر لگنا شروع ہوچکی ہے ، منڈی میں ملک بھر سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے مگر جانوروں کی قیمتیں گذشتہ سال سے 20 فیصد زائد ہیں ۔
(جاری ہے)
700ایکڑ پر مشتمل کراچی سپر ہائی وے مویشی منڈی کو 5 وی آئی پی بلاک سمیت 26 بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں ملک بھر سے چھوٹے اور بڑے جانور لائے جا رہے ہیں ، جبکہ عوام ابھی سے خریداری کے لئے منڈی کا رخ کر رہے ہیں ۔
مویشی منڈی میں دور دراز علاقوں سے آئے بیوپاری انتظامیہ کی جانب سے دی گئی سہولیات سے کافی حد تک مطمئن نظر آتے ہیں ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق کراچی کی اس مویشی منڈی میں لگ بھگ 3 لاکھ چھوٹے بڑے جانور لائے جاتے ہیں اور رواں برس بھی تقریبا اتنے ہی جانوروں کی آمد متوقع ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.