وزیراعلی سندھ کی آغا خان ہسپتال میں سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت
تازہ ترین : 1

وزیراعلی سندھ کی آغا خان ہسپتال میں سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے منگل کو آغا خان اسپتال میں سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی ہے۔ اسپتال میں 27 زخمی زیر علاج ہیں ان میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے ۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے آغا خان اسپتال میں سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔ سانحہ کوئٹہ کے 29 زخمیوں کوپاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے کراچی لایا گیا اور انہیں آغا خان اسپتال میں داخل کیا گیا ۔

ان زخمیوں میں ایک خاتون شامل ہیں ۔ زخمیوں کو میڈیکل ، سرجیکل اور انتہا ئی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا گیا ہے ۔ رات کو دو زخمیوں کو دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ آغا خان اسپتال میں 27 زخمی زیر علاج ہیں جن کی عمریں 20 سے 50 سال کے درمیان ہیں ان میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 16:59:52

اپنی رائے کا اظہار کریں