شام میں پانچ سال سے جاری تباہ کن جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 90ہزار سے تجاوز کرگئی ،آبزرویٹری کادعویٰ
منگل 9 اگست 2016 16:52
دمشق/نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء)شام میں گزشتہ پانچ سال سے جاری تباہ کن جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 90ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ قوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شامی صوبہ حلب کے 20 لاکھ سے زائد باشندے مکمل طور پر محاصرے میں گھِر جانے کے خطرات سے دو چار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی صورت حال پر گہری نظر رکھنے والی غیرسرکاری تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں گزشتہ پانچ سال سے جاری تباہ کن جنگ میں اب تک 2 لاکھ 90ہزار سے زائد افراد ہو چکے ہیں۔
آبزرویٹری کے اعداد وشمار کے مطابق 2011 میں تنازعے کے آغاز سے گزشتہ ماہ کے اختتام تک 292،817 افراد جنگ کی ہولناکیوں کا نشانہ بنے۔ ہلاک ہونے والوں میں 84 ہزار472 شہری تھے جن میں 14 ہزار711 بچے اور 9 ہزار 520 خواتین بھی شامل ہیں۔(جاری ہے)
دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شامی صوبہ حلب کے 20 لاکھ سے زائد باشندے مکمل طور پر محاصرے میں گھِر جانے کے خطرات سے دو چار ہیں۔
اس عالمی ادارے نے شدید بمباری کا نشانہ بننے والے اس علاقے تک فوری رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شامی فورسز کی طرف سے اس صوبے میں باغیوں کی سپلائی لائن کاٹنے کے لیے حالیہ ہفتوں کے دوران محاصرہ کر لیا گیا تھا جس کے بعد یہاں شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ شام میں اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے سربراہ یعقوب الہلو اور علاقائی کوارڈینیٹر کیوِن کینیڈی نے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے اس لڑائی میں وقفے کا مطالبہ کیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.