اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا
تازہ ترین : 1

اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء)اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کے ایک اہلکار کو حماس کی مادی مدد کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ انجینیئر وحید بورش 2003 سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی ) کے لیے کام کر رہا تھا۔ اسرئیلی حکومت کے ایک بیان کے مطابق انہیں 16 جولائی کو گرفتار کیا گیا جبکہ آج منگل نو اگست کو ایک اسرائیلی سول کورٹ میں پیش کیا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بورش اقوام متحدہ کے ایسے دوسرے اہلکار ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے کے دوران حماس کی مدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 16:51:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں