سندھ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں شکار کے لئے جانے والی ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی،12 ماہی گیر لاپتہ

منگل 9 اگست 2016 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) سندھ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں شکار کے لئے جانے والی ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔پی ڈی ایم اے نے پاک نیوی سے ڈوبنے والے افراد کی تلاشی کیلئے درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان فشرفوم فورک کے مطابق گزشتہ رات شکار کی غرض سے نکلنے والی الکیبر نامی کشتی تیز لہروں کے باعث سمندر میں الٹ گئی، کشتی میں 12 ماہی گیر سوار تھے جن کا تعلق کاتیار برداری سے ہے تمام لوگ بستی کھاروچاند کے رہائشی تھے کشتی میں موجود 12 افراد تاحال لاپتہ ہے مقامی ماہی گیروں کی جانب سے ڈوبنے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

پرویژنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) سندھ کے ڈائریکٹر جنرل سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے پاک بحریہ سے رابطہ کرلیا گیا ہے اور لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :