بزرگ لیگی رہنما میر محمد اشرف اور میر افتخار کی جانب سے وزیر اعظم فاروق حیدر اور ..
تازہ ترین : 1

بزرگ لیگی رہنما میر محمد اشرف اور میر افتخار کی جانب سے وزیر اعظم فاروق حیدر اور نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں بزرگ مسلم لیگ ن کے راہنما میر محمد اشرف اور ممبر مرکزی مجلس عاملہ ن لیگ میر افتخار کی جانب سے عشائیہ،عشائیے میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے علاوہ نو منتخب کابینہ کے اراکین،وزیر صنعت و حرفت و سماجی بہبود محترمہ نورین عارف،وزیر اطلاعات مشتاق منہاس ،وزیر قانون راجہ نثار،وزیر مال و بحالیات سردار فاروق سکندر،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کے علاوہ ممبران اسمبلی ڈاکٹر مصطفے بشیر،چوہدری شہزاد محمود،ضلعی صدر ن لیگ مظفرآباد ڈاکٹر راجہ عارف،مظفرآباد پریس کلب کے صدر سلیم اختر پروانہ،نثار راتھر،سابقہ سیکریٹری حکومت میر بشیر،میر اورنگزیب،میر طارق ،میر اسلم کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی،وزیر اعظم نے خوشگوار موڈ میں بزرگ ن لیگی راہنما میر محمد اشرف سے حال و احوال دریافت کیا میر محمد اشرف نے وزیر اعظم کو ن لیگ کے بھاری مینڈیٹ سے کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،اس موقع پر راجہ فاروق حیدر خان نے میر محمد اشرف اور دیگر کارکنان کا شکریہ ادا کیا ۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 16:43:15

اپنی رائے کا اظہار کریں