سابق وزیراعظم عبدالمجیدکادورہ کوٹلی‘قریبی دوست اورکلاس فیلوکی رہائش گاہ پر ..
تازہ ترین : 1

سابق وزیراعظم عبدالمجیدکادورہ کوٹلی‘قریبی دوست اورکلاس فیلوکی رہائش گاہ پر جا کران کیلئے دعائے مغفرت کی

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء) سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکادورہ کوٹلی،دورہ کے دوران انہوں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سردارغالب حسین کے بہنوئی پروفیسرمحمدسرورملک مرحوم جوکہ سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکے انتہائی قریبی دوست اورکلاس فیلوبھی تھے کی رہائش گاہ حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجیدنے گزشتہ روزکوٹلی کادورہ کیادورہ کے دوران انہوں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سردارغالب حسین کے بہنوئی،ممتازماہرتعلیم پروفیسرمحمدسرورملک مرحوم کی رہائش گاہ جاکرپسماندگان سے اظہارافسوس کیااورمرحوم کی مغفرت وبخشش اورایصال وثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پرایس پی چوہدری محمدمنیر،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین ،نامور قانون دان اصغرسیٹھی کے علاوہ دیگربھی موجودتھے۔
وقت اشاعت : 09/08/2016 - 16:43:15

اپنی رائے کا اظہار کریں