ترک صدرناکام فوجی بغاوت کے بعد پہلے غیرملکی دورے پر ماسکو پہنچ گئے

ترک صدر اپنے روسی ہم منصب میرولادی پیوٹن سے ملاقات کرینگے،روس سے تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔طیب اردوان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 اگست 2016 16:42

ترک صدرناکام فوجی بغاوت کے بعد پہلے غیرملکی دورے پر ماسکو پہنچ گئے

ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست2016ء) :ترک صدر طیب اردوان سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں،ترک صدر اپنے روسی ہم منصب میرولادی پیوٹن سے ملاقات کرینگے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ روس سے تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کیلئے دورہ روس اہم سنگ میل ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق دورہ کے دوران ترکی اور روس کے درمیان مختلف عوامی،فلاحی اور توانائی کے منصوبوں کی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جائینگے۔ واضح رہے پچھلے سال نومبر میں طیارہ مارگرانے سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک صدر کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔