سانحہ کوئٹہ بدترین دہشت گردی ‘ معصوم جانوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے ..
تازہ ترین : 1

سانحہ کوئٹہ بدترین دہشت گردی ‘ معصوم جانوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے

سابق امیدواراسمبلی ورہنماء مسلم لیگ (ن) محمدالطاف بٹ کی صحافیوں سے بات چیت

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء) سانحہ کوئٹہ بدترین دہشت گردی ‘ معصوم جانوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے ،عالمی دنیا بدترین دہشت گردی صرف مذمتی بیانات دے کر خاموشی اختیارنہ کرے ‘ سابق امیدواراسمبلی ورہنماء مسلم لیگ (ن) محمدالطاف بٹ نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ‘ شہداء اورزخمی ہونیوالے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں دہشت گردوں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے ‘ کوئٹہ بم دھماکہ منصوبے کوناکام بناناچاہتی ہیں عوام افواج پاکستان کے ساتھ ملکر بیرونی عناصر کے منصوبوں کوناکام بنائیں عالمی طاقتیں صرف مذمتی بیان دے کراپنی نظریں نہ چرائیں ۔
وقت اشاعت : 09/08/2016 - 16:42:38

اپنی رائے کا اظہار کریں