پاکستان سے دشمنی بھارت کا اٹوٹ انگ ہے‘ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں را ملوث ہے‘ اگر محمود اچکزئی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سکیورٹی ایجنسیز سے تعاون کریں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی رانا محمد افضل کی میڈیا سے گفتگو

منگل 9 اگست 2016 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان سے دشمنی بھارت کا اٹوٹ انگ ہے‘ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں را ملوث ہے‘ اگر محمود اچکزئی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سکیورٹی ایجنسیز سے تعاون کریں۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاکستانیوں کو کیوں ماریں گے اس سے کسی مسلمان کو فائدہ نہیں ہوگا۔ پاکستانیوں کی شہادت سے صرف بھارت کو فائدہ ہوگا۔ سانحہ کوئٹہ میں را ملوث ہے پاکستان سے دشمنی بھارت کا اٹوٹ انگ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا صفایا ہونا چاہئے اگر محمود اچکزئی کے پاس کوئی معلومات ہیں تو سکیورٹی اداروں سے شیئر کریں تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔