کمانڈر سدرن کمانڈ کا بلال انور کاسی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
تازہ ترین : 1

کمانڈر سدرن کمانڈ کا بلال انور کاسی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ہم دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء )کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ان کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کاکہناتھاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج شہداء کی اہلخانہ کیساتھ کھڑی ہے ۔ہم دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے بلکہ بہر صورت دہشت گردی کاخاتمہ ممکن بنایاجائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 16:36:52

اپنی رائے کا اظہار کریں