اوپیک نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے پر غور کرنے کیلئے غیر رسمی اجلاس طلب کرلیا
میاں محمد ندیم منگل 9 اگست 2016 16:32
ویانا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست۔2016ء) تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی نمائندہ تنظیم اوپیک نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے پر غور کرنے کیلئے غیر رسمی اجلاس طلب کرلیا۔اوپیک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ الجزائر میں 26 سے 28 ستمبر تک ہونے والے عالمی توانائی فورم کے دوران اوپیک کا اجلاس ہوگا جس میں قیمتوں میں استحکام لانے کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
اوپیک کا کہنا ہے کہ وہ مارکیٹ کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے تمام رکن ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔اوپیک کے صدر محمد بن صالح الصدا کا کہنا ہے کہ سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں تیل کی طلب میں اضافہ ہوگا۔(جاری ہے)
اوپیک مارکیٹ میں طلب و رسد کے فرق کو عارضی قرار دیتا ہے اور اس کا خیال ہے کہ قیمتوں میں کمی کہ وجہ تیل کے ذخائر میں اضافہ ہے جبکہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے نے بھی مارکیٹ پر منفی اثر ڈالا۔
علاوہ ازیں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 46 سینٹ کمی کے بعد 42.56 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت 53 سینٹ کمی کے بعد 44.86 ڈالر فی بیرل رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، آصف علی زر داری
-
بھارت 5 اگست 2019 اور اس کے بعد لیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ، آصف زر داری
-
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سمیت مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، صدر مملکت
-
صدر کا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، ترکی اور قطر کا شکریہ
-
دہشتگردی کا عفریت پھر اپنا گھناؤنا سر اٹھا رہا ہے، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع ہے ، صدر زر داری
-
سعد رفیق نے ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
-
ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا،احسن اقبال کا نیا انکشاف
-
ہمارا مینڈیٹ چرانے والوں کے ساتھ مفاہمت تو دور ، بیٹھا بھی نہیں جاسکتا
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ
-
وزیرداخلہ کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پرحملہ آور ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.