ٹھیکیدار گل ڈھیری تا گڑھی حبیب الله تک سڑک کنارے کھودے گئے نالے کو ادھورا چھوڑ ..
تازہ ترین : 1

ٹھیکیدار گل ڈھیری تا گڑھی حبیب الله تک سڑک کنارے کھودے گئے نالے کو ادھورا چھوڑ کر غائب،اے سی او نے کام مکمل کروایا

مانسہرہ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست۔2016ء) گل ڈھیری تا گڑھی حبیب الله تک سڑک کے ایک طرف کیبل کیلئے کھودے گئے نالے کو دوبارہ نہ بھرنے کے باعث کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں، متعلقہ ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو چکا ہے۔ اے سی او نے عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے جوانوں کی مدد سے ان کھڈوں کو فی الفور بھروا دیا ہے، ٹریکٹر ٹرالی کی مدد سے مٹی اور ریت لا کر ان کھڈوں میں ڈالی گئی تاکہ گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

واضح رہے کہ یہ ذمہ داری جس ٹھیکیدار کی تھی اس نے نہ تو سی این ڈبلیو سے اس سلسلہ میں این او سی لے رکھی تھی اور نہ ہی کام مکمل کیا بلکہ کام ادھورا چھوڑ کر خود روپوش ہو گیا ہے۔ ایریا کے اے سی او نے احساس ہمدردی رکھتے ہوئے کام کو فوراً مکمل کروا دیا ہے ۔
وقت اشاعت : 09/08/2016 - 16:10:34

اپنی رائے کا اظہار کریں