کوئٹہ بم دھماکہ سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کی سازش ہے،عمر ایوب خان
تازہ ترین : 1

کوئٹہ بم دھماکہ سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کی سازش ہے،عمر ایوب خان

ہری پور۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان ین کہا ہے کہ کوئٹہ بم دھماکہ سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کی سازش ہے، ہمارے دشمن یہ کبھی بھی نہیں چاہتے کہ گوادر منصوبہ مکمل ہو کر پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو، 70 سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں ملک میں امن وامان کو تہہ و بالا کر کے غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہیں، بم دھماکے سے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی راہیں بند کر کے ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو متحد ہو کر دشمن کے مکروہ عزائم ناکام بنانا ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک سوچ رکھتی ہے، قوم کی یکجہتی کی بدولت ملک دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے وکلاء، صحافیوں اور دیگر افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔
وقت اشاعت : 09/08/2016 - 16:10:34

اپنی رائے کا اظہار کریں