اے سی ہری پور نے ندی دوڑ مانکرائے پل کے قریب مردہ بیل کا گوشت فروخت کرنے والے شخص ..
تازہ ترین : 1

اے سی ہری پور نے ندی دوڑ مانکرائے پل کے قریب مردہ بیل کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

ہری پور۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنر ہری پور عارف خان یوسفزئی نے ندی دوڑ مانکرائے پل کے قریب سے مردہ بیل کا گوشت بازار میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اے سی ہری پور عارف خان یوسفزئی کو نامعلوم شخص نے فون کر کے اطلاع دی کہ پھرہالہ مانکرائے پل کے قریب ایک شخص مردہ بیل سے چمڑا اتارنے کے بعد بیل کے گوشت کے ٹکڑے بنا کربازار میں فروخت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس پر اے سی عارف خان نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مردہ بیل سے چمڑا اتارنے اور گوشت بنانے والے پھرہلہ کے رہائشی ندیم احمد کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر اے سی عارف خان نے سنیٹری انسپکٹر آصف خان کو مردہ بیل کے گوشت کو فی الفور پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر تلف کرنے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے بیل کے گوشت کو تلف کر دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 16:09:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں