سانحہ کوئٹہ ہماری آنکھیں کھولنے کیلئے بڑا واقعہ ہے، ذمہ داروں کا تعین ہر صورت ..
تازہ ترین : 1

سانحہ کوئٹہ ہماری آنکھیں کھولنے کیلئے بڑا واقعہ ہے، ذمہ داروں کا تعین ہر صورت کرنا ہوگا , مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ ہماری آنکھیں کھولنے کیلئے بڑا واقعہ ہے، ذمہ داروں کا تعین ہر صورت کرنا ہوگا۔ منگل کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کسی بھی دہشتگردی کے واقعہ کے بعد الزام ”را” پر آجاتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ اس کا راستہ کون روکے گا۔

قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کے بیان کے بارے سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ محض بیان دے دینے کی بنا پر ہم بری الذمہ نہیں ہوسکتے، کوئٹہ میں بڑا واقعہ ہوا ہے ، حکومت کا کام ہے کہ سب کو بٹھائے ذمہ داروں کا تعین کرے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک بڑا چیلنج ہے، حکومت ٹھوس حکمت عملی وضع کرے اور سیکیورٹی کے بارے خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو دور کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرے۔
وقت اشاعت : 09/08/2016 - 16:00:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں