سابق گورنر اسٹیٹ بینک آفتاب غلام وابی طویل علالت کے بعدانتقال کر گئے

منگل 9 اگست 2016 15:29

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) سابق گورنر اسٹیٹ بینک آفتاب غلام وابی طویل علالت کے بعد منگل کو انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ 6ماہ سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ منگل کو جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق آفتاب غلام وابی ان چند مسلمان سرکاری ملازمین میں شامل تھے جنہوں نے 1945ء میں انڈین سول سروسز میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پچاس سالہ کیرئر کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین نجکاری کمیشن ، چیف ایگزیکٹو پاکستان انویسٹمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ مغربی پاکستان سمیت انتہائی اہم عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دئیے۔ انہیں اعلیٰ خدمات پر ستارہ پاکستان اور ستارہ خدمت سے نوازا گیا، ان کی پاکستان بالخصوص اکنامک پالیسی ڈویلپمنٹ اور اور منصوبہ بندی کے شعبہ میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے پسماندگان میں ایک بیٹی ڈاکٹر شہناز قاضی اور ان کا بیٹا سہیل قاضی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :