سی ڈی اے کے زیر اہتمام مارگلہ فیسٹیول ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں سے کھیلا جائے گا

منگل 9 اگست 2016 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ "سی ڈی اے"کے زیر اہتمام مارگلہ فیسٹیول ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ (جمعرات) سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا ۔ سی ڈی اے کے ممبر انوائرئمنٹ و فنانس ثنا اللہ امان کے مطابق ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے ایک آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تین روزہ ٹورنامنٹ میں 100سے زائد مرد و خواتین پلیئرز ایکشن میں نظر آئینگے ۔ ثنا اللہ امان نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں منعقد کی جائے گی ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے گراونڈ ز کی طرف راغب کیا جائے جبکہ ٹیبل ٹینس کے بعد دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کروائیں جائینگے تاکہ صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :