الیکشن کمیشن وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت ..
تازہ ترین : 1
الیکشن کمیشن وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نا اہلی کی درخواست ..

الیکشن کمیشن وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت آج کرے گا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست۔2016ء)الیکشن کمیشن وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت آج کرے گا۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔پی ٹی آئی رہنما نوابزادہ صلاح الدین نے کیپٹن صفدر کے خلاف ان کی اہلیہ مریم نواز کے اثاثے ظاہر نا کرنے پر دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کے بیرون ملک اثاثے چھپائے۔ گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے کیپٹن صفدر سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 15:08:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں