دریائے چناب بپھرنے لگا‘چنیوٹ کے قریب کئی دیہاتوں میں سیلاب ‘سینکڑوں ایکڑپرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 اگست 2016 15:08

دریائے چناب بپھرنے لگا‘چنیوٹ کے قریب کئی دیہاتوں میں سیلاب ‘سینکڑوں ..

چنیوٹ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست۔2016ء) دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہو نے سے سرگودھا روڑ پر حفاظتی بند کے قریب آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا ہے اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی ہیں-تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں چنیوٹ کے قریبی علاقوں میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔

(جاری ہے)

سرگودھا روڑ پر حفاظتی بند کے قریب آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی ہیں جبکہ متعدد آبادیوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ عوام نے نقل مکانی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے تاحال سیلابی پانی داخل ہونے والے علاقوں کے مکینوں کی خیر خبر نہ لی ہے جس پر مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :