ہم سب حالت جنگ میں ہیں ، ضرب عضب کے بعد دہشتگرد دشمن کمزور ہو گئے ہیں ،آپریشن کے بعد ملک میں امن قائم ہو رہا ہے ،سانحہ کوئٹہ ہم سب کے لئے افسوس ناک واقعہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے

وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت

منگل 9 اگست 2016 14:56

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہم سب حالت جنگ میں ہیں ۔آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشتگرد دشمن کمزور ہو گئے ہیں ۔آپریشن ضرب عضب کے بعد اب ملک میں امن قائم ہو رہا ہے ،سانحہ کوئٹہ ہم سب کے لئے انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

حافظ آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہانکا کہنا تھا کہ میں ان کیمرہ مین اور صحافیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو انتہائی مشکل میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خبریں اکٹھی کرتے ہیں اور سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد خاں اور ڈان نیوز کے محمود احمدکی جرات کو بھی سلام پیش کرتی ہویں انکے اہلخانہ کے دکھ درد میں ہم سب برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ میں دہشتگردوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ پوری قوم وزیر اعظم کی سربراہی میں متحد ہے ہم ان دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی انکی ایسی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست ہونگے،بلوچستان کے لوگ بہت بہادر اور محب وطن ہیں ،سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی قربانیاں رائیگا نہیں جائینگی اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشتگردی کا ناسور ختم ہو جائیگا