ہم حالت جنگ میں ہیں‘ سب کو چوکنا ہو کر ارد گرد نظر رکھنا ہوگی‘ زندہ قومیں ڈٹ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتی ہیں‘ دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 9 اگست 2016 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں‘ سب کو چوکنا ہو کر ارد گرد نظر رکھنا ہوگی‘ زندہ قومیں ڈٹ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتی ہیں‘ دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف قوتیں سانحہ کوئٹہ میں ملوث ہیں دشمن نہیں چاہتا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ تکمیل کو پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں آپس کے اختلافات کے باعث جب پاکستان کمزور ہوتا ہے۔ دہشت گرد حملہ کردیتے ہیں دہشت گردی کے خلاف سب کو متحد ہو کر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ زندہ قومیں ڈٹ کر دہشت گردی کا مقابلہ کرتی ہیں ہم بھی کریں گے قوم دہشت گردوں سے خوفزدہ نہ ہو بھاگتے ہوئے دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں جلد دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہوگا۔