ڈاکوؤں نے مرغی فروشوں کو لوٹ لیا
تازہ ترین : 1

ڈاکوؤں نے مرغی فروشوں کو لوٹ لیا

کسووال چیچہ وطنی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے مرغی فروشوں کو لوٹ لیا۔ تفصیل کے مطابق اوکانوالہ روڈ کسووال پر واقع غوثیہ چکن شاپ کا مالک تنویر عرف ننھا گزشتہ روز صبح 7بجے کے قریب اپنے ہیلپر عمران کے ہمراہ نواحی گاؤں 116بارہ ایل میں ڈالہ نمبرSLH-2107 پر مرغی سپلائی کر کے واپس کسووال آرہے تھے کہ راستے میں انہیں 125سی سی موٹرسائیکل نمبرSLL-1758 پر سوار 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے روکا اور نقدی 24ہزار روپے، 2عددموبائل فونز اور قومی شناختی کارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے۔

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 14:51:08

اپنی رائے کا اظہار کریں