سیہون شریف،پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
تازہ ترین : 1

سیہون شریف،پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

اے ایس آئی کو سات گولیاں لگی ، نیاز حسین سیہون کے ون فائیو کے انچارج تھے

سیہون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست ۔2016ء) سیہون شریف میں جہاز چوک کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی نیاز حسین جاں بحق ہو گیا۔ جہاز چوک کے علاقے میں پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ ملزموں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی نیاز حسین زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں حیدر آباد منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے، 4 ملزمان عطا محمد رند، رانو ماچھی، شفیع اور مٹھل کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک ملزم غلام حسین رند کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اے ایس آئی کو سات گولیاں لگی۔ نیاز حسین سیہون کے ون فائیو کے انچارج تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/08/2016 - 14:38:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں